دنیا

اٹانومی کا مطالبہ آزادی کے مترادف ہے، نریندر مودی

بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ کانگریس پارٹی اب اٹانومی کے نام پر کشمیر کی آزادی کا مطالبہ کررہی ہے۔ نریندر مودی نے کہا ’’یہ ہمارے بہادر فوجی جوانوں کی توہین ہے، کشمیر میں آزادی کا مطالبہ کرنے والوں کی آواز سے کانگریسی لیڈران کیوں اپنی آواز ملا رہے ہیں۔؟ کانگریس کو اپنے لیڈروں کے کشمیر سے متعلق تازہ بیان کے لئے جواب دینا ہوگا، یہ بیان ناقابل قبول ہے‘‘۔ پی چدمبرم کا نام لئے بغیر بھارتی وزیراعظم نے کہا کہ مجھے حیرت ہے کہ جو لوگ مرکز کے اقتدار میں رہے ہیں اور جو لوگ ملک کی داخلی و قومی سلامتی کے ذمہ دار رہ چکے ہیں، وہ ایسا بیان دے رہے ہیں۔ ملک کو کانگریس سے کوئی امید نہیں ہے۔

نریندر مودی نے کہا کہ بھارت کی دیگر ریاستوں سے تعلق کھنے والے ہزاروں فوجی جوانوں نے کشمیر کے لئے اپنی جان کی قربانی دی ہے۔ فوج کے جوانوں نے مادر وطن اور کشمیر کے بے قصور شہریوں کی سلامتی کی خاطر ہر لمحہ اپنی جانوں کو قربان کیا ہے۔ واضح رہے کہ بھارت کے سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم نے گزشتہ روز کہا تھا کہ کشمیر کے لوگ جب آزادی کی بات کرتے ہیں، تو اس سے بیشتر لوگ وسیع تر خودمختاری مراد لیتے ہیں۔ انہوں نے حکومت سے جموں و کشمیر کو وسیع تر خودمختاری دینے پر سنجیدگی سے غور کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ آئین کے دائرے میں اس کی گنجائش موجود ہے۔ نریندر مودی نے کہا کہ ہم ملک کی سلامتی اور اتحاد پر سمجھوتہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close