دنیا

غزہ پر اسرائیلی بمباری سے مزید 86 فلسطینی شہید اور 113 زخمی

 اسرائیلی جارحیت سے اب تک 30 ہزار 717 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی بمباری سے مزید 86 فلسطینی شہید اور 113 زخمی ہوگئے۔

فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی جارحیت سے اب تک 30 ہزار 717 فلسطینی شہید اور 72 ہزار 156 زخمی ہوچکے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے یہودی آبادکاروں کے لیے 3500 رہائشی یونٹ قائم کرنے کی منظوری دیدی ہے۔

رپورٹس کے مطابق غیرقانونی بستیاں فلسطینی علاقوں میں بنائی جائیں گی۔ مغربی کنارہ مختلف ٹکڑوں میں تقسیم ہونے سے فلسطینی ریاست کا قیام ناممکن ہوجائے گا

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close