Featuredدنیا

روس میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچادی

روس اور قازقستان میں دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ہونے سے گزشتہ ایک صدی کے بدترین سیلاب کا سامنا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق روس کے اورل ریجن اور شمالی قازقستان میں سیلاب کے باعث سب سے بدترین صورتِ حال ہے۔

بدترین سیلاب کے باعث روس کے اورل ماؤنٹین، سائبیریا اور قازقستان میں 1 لاکھ 20 ہزار افراد انخلاء پر مجبور ہو گئے ہیں۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ قازقستان کے 8 صوبوں میں ہنگامی صورتِ حال کا نفاذ برقرار ہے۔

واضح رہے کہ تیزی سے پگھلنے والی برف کے باعث متعدد دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ہوئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close