دنیا

ہماری آزادی کے عزم کو کوئی آمر متاثر نہیں کرسکتا، ٹرمپ کا دورہ جاپان

ٹوکیو: امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایشیائی ممالک کے دورے کے دوران جاپان پہنچ گئے جہاں انہوں نے جاپان کے وزیر اعظم شینزو ایبے کے ساتھ گالف کلب میں ملاقات کی ۔ دونوں رہنمائوں نے کلب میں آنے والوں کے لئے کیپس پر آٹوگراف دیئے اور گالف بھی کھیلی ۔ بارہ روزہ دورہ ایشیا کے آغاز پر صدر ٹرمپ جاپان پہنچ گئے ، انہوں نے دارالحکومت ٹوکیو کے قریب واقع کاسو میگاسیکی کنٹری گالف کلب میں جاپانی وزیر اعظم شینزو ایبے سے ملاقات کی ۔ ظہرانے کے بعد انہوں نے کیپس پر آٹوگراف دیئے ۔ انہوں نے 1929 میں بنائے گئے کلب میں جاپان کے نامور گالفر ہیدیکی متسویاما کے ساتھ گالف کھیلی ۔ جاپان پہنچے پر یوکوتا ائر بیس پر صدر ٹرمپ نے امریکی فوجیوں سے خطاب بھی کیا ۔ اپنے خطاب میں ٹرمپ کا کہنا تھا کوئی آمرآزادی کے لیے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کا عزم متاثر نہیں کرسکتا۔ٹوکیو میں یوکوٹا ایئر بیس میں امریکی اور جاپانی فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کوئی آمر آزادی کے لیے ہمارا عزم متاثر نہیں کرسکتا۔ٹرمپ اور شنزو ایبے کے درمیان ہونے والی ملاقات میں شمالی کوریا اور تجارتی امور پر بات ہوگی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close