دنیا

عبد الباسط سمیت پاکستانی ہائی کمیشن کے چار اہلکاروں کو پاک بھارت میچ دیکھنے کی اجازت مل گئی

نئی دہلی : بھارت میں پاکستانی ہا ئی کمشنر عبد الباسط کو پاک بھارت میچ دیکھنے کی اجازت مل گئی ہے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق عبد الباسط سمیت چار سفارتکاروں کو کلکتہ میچ دیکھنے کی اجازت ملی ہے ۔
تفصیل کے مطابق بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن عملے کے9اہلکاروں نے پاک بھار ت میچ دیکھنے کی اجازت مانگی تھی جن میں سے عبد الباسط سمیت چار اہلکاروں کو 19مارچ کو ہونے والے پاک بھارت میچ کی اجازت مل گئی ۔ترجمان بھارتی ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ باقی پانچ افراد کو طے شدہ رضا مندی کے تحت اجازت نہیں مل سکی ۔ نجی نیوز چینل سماءنیوز نے بھارتی میڈ یا کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ پاکستانی ہائی کمیشن کے جن اہلکاروں کو پاک بھارت میچ دیکھنے کی اجازت نہیں دی گئی ان پر آئی ایس آئی اور دفاعی اداروں سے تعلقات کا الزام ہے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close