دنیا

سعودی عرب میں امام مسجد کا جمعہ کی نماز کے موقع پر ایسا خطبہ کہ ہنگامہ برپا ہو گیا

سعودی عرب کے جنوب مغربی شہر البحاح(Al-Bahah) میں ایک امام مسجد نے خطبہ جمعہ المبارک میں ایسے متنازعہ فقرے بول دیئے ہیں جس سے سعودی عرب میں ہنگامہ برپا ہو گیا ہے۔ عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق مسجد میں موجود نمازیوں کا کہنا تھا کہ ”خطیب نے خطبے کے دوران عوام کو گمراہی کے طعنے دیتے ہوئے توہین آمیز الفاظ استعمال کیے اور اپنے سامنے موجود خطبہ سننے والے افراد کو جانوروں سے تشبیہ دے ڈالی، جس پر وہ طیش میں آ گئے اور پولیس کو اس کی شکایت کر دی۔ خطیب نے کہا تھا کہ ”تم لوگ جانوروں کی طرح ہو، جو اپنے آپ اور اپنے ماحول سے بے خبر ہوتے ہیں اور بھٹک جاتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت اسلامی امور نے واقعے کا سخت نوٹس لے لیا ہے اور خطیب کے خلاف انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔ وزارت کی البحاح برانچ کے ڈائریکٹر فہید البرقی(Fahaid Al-Barqi) کا کہنا تھا کہ ”اگر خطیب پر عائد کیے گئے الزامات درست ثابت ہوئے تو اس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ واضح رہے کہ سعودی عرب میں خطیبوں کو خطبے کے دوران کسی بھی شخص کو ذاتی حیثیت میں ہدف تنقید بنانے کی اجازت نہیں ہے اور اس کی خلاف ورزی کرنے پر انہیں سزائیں دی جاتی ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close