دنیا

بھارتی ٹی وی کے ڈرامے سے شہرت پانےوالی پرتیوشا نے خود کشی کر لی

نئی دلی: بھارتیوں کی پسندیدہ بہو آنندی نے زندگی سے منہ موڑ لیا۔ چوبیس سالہ پرتیوشا بینرجی نے گلے میں پھندا لگاکر خود کشی کرلی۔بھارتی میڈیا کےمطابق چوبیس سالہ بھارتی اداکارہ پرتیوشا بینرجی کی خود کشی نے شوبزمیں ہلچل مچادی ہے۔اٹھارہ سال کی عمر میں بالیکا ودھو کی آنندی بن کر شہرت پانے والی پرتیوشا بینرجی نے گلے میں پھندا لگاکر خودکشی کی۔بھارتی ٹی وی کے ڈرامے سے شہرت کی سیڑھیاں چڑھنے والی پرتیوشا،بگ باس، جھلک دکھلا جا اور خطروں کے کھلاڑی جیسے رئیلٹی شوز میں بھی نظر آئی۔اس کی خود کشی کی وجوہات تاحال واضح نہیں ہوسکیں لیکن ان کے دوست راہول راج سنگھ کی کسی اورسے منگنی اور خود پرتیوشا کے آخری واٹس ایپ اسٹیٹس”مر کے بھی منہ نہ تجھ سے موڑنا” نے خودکشی کو نیا رنگ دے دیاہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close