دنیا

اوباما کا لاہور حملے پر اظہارِ تعزیت کا فون

امریکہ کے صدر براک اوباما نے پاکستان کے وزیرِ اعظم نواز شرف کو فون کر کے لاہور بم حملے پر تعزیت کی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قیادت کے کردار کی تعریف کی۔

ریڈیو پاکستان کے کے مطابق امریکی صدر نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بڑی کامیابی حاصل کی ہے

صدر اوبامہ نے وزیر اعظم نوازشریف کو ٹیلی فون کرکے لاہور کے تفریحی مقام گلشن اقبال میں خود کش حملے پر اظہار تعزیت کیا۔ حملہ میں 68 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

امریکی صدر نے کہا کہ امریکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قیادت کے کردار کو سراہتا ہے۔

وزیر اعظم نوازشریف نے کہا کہ ’نامعلوم دشمن معصوم لوگوں کو نشانہ بنا رہا ہے جو ان کے لیے آسان ہدف ہیں۔‘

امریکی صدر اوباما نے جوہری سلامتی کی سربراہ کانفرنس میں شرکت نہ کرنے اور مشکل کی اس گھڑی میں قوم کے ساتھ کھڑے ہونے کے وزیر اعظم کے فیصلے کی تعریف کی۔

اس حملے کی ذمہ داری پاکستان کے قبائلی علاقوں میں سرگرم کالعدم تحریک طالبان پاکستان جماعت الاحرار نے قبول کی تھی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close