دنیا

شوہربے وفائی کرے تو غصہ نہ کریں ، پیسہ لیں اور نکل جائیں

 کویت کی ایک معروف وکیل نے خواتین کو مشورہ دیاہے کہ شوہر اگر بے وفائی کرے تو غصہ نہ کریں بلکہ رقم لیں، طلاق لیں اور نئی زندگی شروع کریں ۔ 
اماراتی میڈیا کے مطابق کویتی وکیل نے ایسی خواتین کویہ مشورہ دیا ہے جو اپنے شوہروں کی دھوکہ بازی اور گھر سے باہر تعلقات کا علم ہوجائے ۔ اس کاکہناتھاکہ’ مردوں کو موت کے گھاٹ اتارنے کا مت سوچیں کیونکہ اس کا آپ کے جیل جانے کی صورت میں ہوگا، طلاق لیں ، رقم حاصل کریں اور بیرون ملک سفر کریں اور اپنی سرجری کراکرپہلے سے خوبصورت دکھائی دیں خاتون وکیل کا یہ مشورہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا جہاں طرح طرح کا ردعمل دیکھنے کو ملا۔کئی مردوخواتین نے اس نصیحت کیساتھ اتفاق کیا اور کہاکہ کوئی بھی جرم کرکے اپنے آپ کو داغ دار بنانے سے بہتر ہے کہ شادی ختم کرکے نئی زندگی کی شروعات کریں 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close