دنیا

افغانستان میں قیامِ امن کے لئےمفاہمتی کمیٹی کا اجلاس آج ہورہا ہے

افغانستان میں پائیدارقیامِ امن اورمفاہمتی عمل کو آگے بڑھانے کے لئے چارملکی مفاہمتی کمیٹی کا دوسرا اجلاس آج کابل میں منعقد ہورہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چارملکی مفاہمتی کمیٹی کے اجلاس کا مقصد افغانستان میں امن کی بحالی اورمعاشی خوشحالی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان مصالحتی کمیٹی طالبان سے جلد رابطہ، مذاکرات اورقیام امن کے ذرائع پرغورکرےگی۔

پاکستان سے سیکریٹری خارجہ اعزازچوہدری، امریکی نمائندہ خصوصی برائے پاکستان اورافغانستان رچرڈ اولسن چینی نمائندہ خصوصی اورافغانستان کے حکام شریک ہوں گے۔

واضح رہے کہ افغان طالبان مذاکراتی عمل کے لئے مصالحتی کمیٹی کا پہلا اجلاس پاکستان کی خطے میں قیام امن کے لئے کی جانے والی کوششوں کے سبب اسلام آباد میں ہوا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close