دنیا

سعودی اتحاد کا یمنی پولیس اسٹیشن پرفضائی حملہ، 26 ہلاک

 یمن میں سعودی اتحاد کے پولیس تنصیبات پرفضائی حملے میں چھبیس افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصلات کے مطابق یمن کے شہرصنعاء میں سعودی اتحاد نے پولیس کے زیراستعمال عمارت کو نشانہ بنایا جس سے عمارت مکمل تباہ ہوگئی جبکہ ریسکیو ذرائع کے مطابق اب تک چھبیس افراد کی لاشیں نکال لی گئیں ہیں۔

ریسکیو ذرائع کی جانب سے خدشہ ظاہرکیا جارہا ہے کہ متعدد افراد تاحال ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اوراتحادی ممالک کی جانب سے گزشتہ سال مارچ میں حوثی قبائل کے خلاف جنگ کا آغاز کیا گیا تھا جس میں اب تک پانچ ہزارسے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close