دنیا

پرینکا گاندھی کے سیاست میں آنے پر ان کا زور دار استقبال ہوگا: کانگریس

فرخ آباد:اترپردیش کانگریس کمیٹی نے آج کہا ہے کہ کارکنوں کے مطالبے پر اگر پرینکا گاندھی سیاست میں آتی ہیں تو ان کا پرجوش خیر مقدم کیا جائے گا۔ پردیش کانگریس انتخابی انچارج اور سابق ایم ایل سی راجیش پتی ترپاٹھی نے آج یہاں کہا کہ ریاست کے آئندہ 2017 کے اسمبلی انتخابات میں پارٹی کارکن پرینکا گاندھي کو سیاست میں لانے کا مطالبہ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پرینکا گاندھی کا سیاست میں آنا یا نہ آنا یہ ان پر منحصر ہے لیکن کانگریس کارکن سیاست میں آنے پر ان کا زور دار استقبال کریں گے ۔مسٹر ترپاٹھی یہاں صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے ۔ وہ گزشتہ سات ماہ سے فتح گڑھ سینٹرل جیل میں بند وارانسی ضلع کے کانگریس رکن اسمبلی اجے رائے کی آج رہائی کے موقع پر اپنے کچھ دوسرے کانگریس لیڈروں کے ساتھ یہاں آئے ہوئے تھے ۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آئندہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس کا سماج وادی پارٹی (ایس پی) اور بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) سے کوئی تال میل نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کی چھوٹی چھوٹی جماعتوں سے اتحاد کی بات چیت چل رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ اسمبلی انتخابات میں امیدواروں کے انتخاب کے عمل میں ضلع سے بھیجے گئے ناموں پر بات چیت کے بعد مئی ماہ کے آخر تک کچھ فیصلہ کئے جائیں گے اور جون کے مہینے میں امیدواروں کا اعلان شروع کردیا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close