دنیا

شام:باغیوں نے فوج سے گاﺅں چھین لیا،73ہلاک

دمشق: شام کی صورتحال ہر گزرتے دن کے ساتھ بد سے بد ترین ہوتی جا رہی ہے باغیوں کے حملہ اور اس دوران ہونے والی شدید لڑائی میں 73افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق جمعہ کو باغی گروپوں نے شدید لڑائی کے بعد حلب سے جنوب کی جانب واقع دفاعی اعتبار سے ایک اہم گاو¿ں حکومتی افواج سے چھین لیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس لڑائی کے دوران 73 افراد ہلاک ہو گئے۔

ان باغی گروپوں نے، جن میں القاعدہ سے قریبی وابستگی رکھنے والا النصرہ فرنٹ بھی شامل ہے، خان طومان نامی گاو¿ں پر قبضے کے لیے حکومتی افواج کے خلاف لڑائی کا آغاز کل جمعرات کے روز کیا تھا۔ یہ گاو¿ں دمشق اور حلب کو ملانے والی شاہراہ پر واقع ہونے کے باعث بھی اہمیت کا حامل ہے۔

قبل ازیں روسی اور شامی مقتدر حلقوں کی جانب جنگ بندی کی تصدیق کے کچھ ہی گھنٹوں کے بعدلڑاکا طیاروں نے ایک مہاجر کیمپ پر شدید بم باری کردی تھی اسد مخالف ایک نیٹ ورک کے مطابق شمالی شام کے صوبہ ادلب میں سرمدہ کے قریب واقع کمونہ کیمپ پر کیے گئے اس حملے میں کم از کم 30 افراد ہلاک، جب کہ درجنوں زخمی ہوئے تھے۔

مہاجر کیمپ پر بمبار ی کی اقوام متحدہ ،امریکہ اور برطانیہ نے شدید مذمت کی ہے۔اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ مہاجرکیمپ پر بمباری جنگی جرائم کے مترادف ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close