دنیا

سعودی عرب اور اسرائیل کو مشترکہ فوجی ہیڈکوارٹر قائم کرنا چاہیئے، سربراہ سی آئی اے

واشنگٹن: امریکی سی آئی اے کے سربراہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور اسرائیل مل کر کام کررہے ہیں۔ انہوں نے ساتھ ہی مشورہ بھی دیا ہے کہ دونوں ممالک مشترکہ فوجی ہیڈکوارٹر قائم کرلیں۔ امریکی ریاست کیلی فورنیا میں نیشنل ڈیفنس فورم سے خطاب کے موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ کشیدہ تعلقات اور خطے میں دہشت گردی کے بڑھتے خطرات کے باعث دونوں ملکوں میں فاصلے کم ہوئے ہیں۔ انہوں نے مشورہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ سعودی عرب اور اسرائیل کو مشترکہ فوجی ہیڈکوارٹر قائم کرنا چاہیے، اس صورت میں دونوں ممالک کے تعلقات میں استحکام آسکتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close