دنیا

امریکا مقبوضہ بیت المقدس پر اپنا فیصلہ واپس لے، عرب لیگ

عرب لیگ کا صدر ٹرمپ کے مقبوضہ بیت المقدس کو دارالحکومت تسلیم کرنے پر ہنگامی اجلاس ہوا، جس میں 22 عرب ممالک کے وزرائے خارجہ نے شرکت کی۔ عرب وزرائے خارجہ کی صدر ٹرمپ کے فیصلے پر کڑی تنقید، عرب لیگ نے صدر ٹرمپ کے فیصلے کو غیر منصفانہ اور امن کے منافی قرار دیتے ہوئے دنیا سے آزاد فلسطینی ریاست تسلیم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ جنرل سیکرٹری ابوالغیط نے امریکی فیصلے کو عالمی براداری کی خواہش اور بین الاقوامی قوانین کے خلاف قرار دے دیا۔ سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا مقبوضہ بیت المقدس کو دارالحکومت کو تسلیم کرنے کا فیصلہ امن کے لیے نقصان دہ ہے۔ انہوں نے امریکا سے فیصلہ فوری واپس لینے پر زور دیا۔ فلسطینی وزیر خارجہ ریاض المالکی کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کے فیصلے سے مذہبی جنگ کو ہوا دینے والے فائدہ اٹھائیں گے۔ لبنانی وزیر خارجہ نے مقبوضہ بیت المقدس کو دارالحکومت تسلیم کرنے امریکا پر پابندیوں کا مطالبہ کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close