دنیا

بیت المقدس کو فلسطین کا ابدی دارالحکومت سمجھتے ہیں، ایران

تہران: اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے بین الاقوامی امور کے مشیر امیرعبداللہیان نے کہا ہے کہ ہم بیت المقدس کو فلسطین کا دائمی اور ابدی دارالحکومت سمجھتے ہیں فلسطینی گروہ باہمی اتحاد کے ساتھ اپنے اہداف تک پہنچ سکتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے بین الاقوامی امور کے مشیر حسین امیرعبداللہیان نے کہا ہے کہ ہم بیت المقدس کو فلسطین کا دائمی اور ابدی دارالحکومت سمجھتے ہیں فلسطینی گروہ باہمی اتحاد کے ساتھ اپنے اہداف تک پہنچ سکتے ہیں۔

امیر عبداللہیان نے تہران میں اسلامی ممالک کے پارلیمانی وفود کے اجلاس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ اجلاس تہران میں اسلامی ممالک کے پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس کا مقدمہ ہے ۔ اسلامی ممالک کے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس آئندہ ماہ تہران میں منعقد ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کی عملی حمایت اسلامی ممالک کا انسانی، اسلامی اور اخلاقی فریضہ ہے ایران بیت المقدس کو فلسطین کا دائمی اور ابدی دارالحکومت سمجھتا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم اسرائیل کی غاصب حکومت کے وجود کے خلاف ہیں ہم اسرائیل کو جعلی اور غاصب حکومت سمجھتے ہیں۔ حسین امیرعبداللہیان نے کہا کہ اسلامی ممالک کو مسئلہ فلسطین کی عملی حمایت کرنی چاہیے اور امریکہ و اسرائیل کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظر ثانی کرنی چاہیے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close