دنیا

سچن ٹنڈولکر راجیہ سبھا کے مچھلی بازار بننے سے پہلی تقریر نہ کر پائے

نئی دہلی: سابق بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر راجیہ سبھا کے مچھلی بازار بننے سے اپنی ڈیبیو تقریر نہ کرپائے۔کیریئر کے دوران دنیا کے نامی گرامی بولرز کو اپنی جاندار بیٹنگ سے خاموش کردینے والے سچن ٹنڈولکر کو راجیہ سبھا میں پہلی بار تقریر کرنے کا موقع ملا، مگر اس وقت کانگریس کی جانب سے شدید نعرے بازی کی وجہ سے وہ بے بسی کی تصویر بنے رہے۔اپوزیشن من موہن سنگھ پر پاکستان سے تعلقات کے الزام پر وزیراعظم نریندر مودی سے معافی کا مطالبہ کررہی تھی، تنگ آکر مجبوراً چیئرمین وینکیاہ نائیڈو کو اجلاس ہی ایک روز کیلیے ملتوی کرنا پڑگیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close