دنیا

امریکہ نے پاکستان کو امداد کی فراہمی مشروط کردی

امریکن سینیٹ میں پاکستان کوامداد کی فراہمی کے لئے شرائط مزید سخت کرنے کا بل
پیش کردیا گیا،امداد کی فراہمی حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی سے مشروط کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ کی جانب سے “ڈومور” کے مطالبے کے بعد پاکستان کوامریکی امداد کی فراہمی بھی مشروط کرتے ہوئے “حقانی نیٹ ورک ” کے خلاف کارروائی کے بدلے تیس کروڑڈالرامداد دینے کا بل امریکی سینٹ میں پیش کردیا گیا۔

یاد رہے نیشنل ڈیفنس آتھرائزیشن بل کے تحت پاکستان کوتیس کروڑڈالرکی امداد ملنا ہے، جس کے لیے امریکی سینیٹ میں پیش کیے گئے حالیہ بل میں امریکی وزیردفاع ایشٹن کارٹرکوپابند کیا گیا ہے کہ وہ ایوان میں پیش ہوکرکانگریس ارکان کوقائل کریں کہ پاکستان حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کررہا ہے۔

دوسری جانب سینٹ کی آرمڈ کمیٹی نے 2017 میں پاکستان کو80 کروڑ ڈالرامداد دینے کی منظوری دے دی ہے۔ کمیٹی کے مطابق امداد پاکستان اورامریکا کے دیرینہ تعلقات کومدنظررکھتے ہوئے پاکستان کی سیکورٹی بہتربنانے کے لئے دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق امریکہ کی سینیٹ سے قبل امریکی ایوان نمائندگان نے بھی پاکستان کو45 کروڑ ڈالرکی فوجی امداد کو حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی سے مشروط کرنے کا بل منظورکر چکے ہیں۔

واضع رہےاسامہ بن لادن کی پاکستان میں ہلاکت کے بعد سے امریکہ اور پاکستان کے درمیان تناؤ کی کیفیت جاری ہے،جس میں شدت اس وقت آئی جب اتوار کو ملا اختر منصور ایک ڈرون حملے میں پاکستان میں ہلاک ہوئے، اس سے قبل سابق امیر ملا عمر کے بارے میں بھی مبینہ طور پہ کہا جاتا ہے کہ وہ پاکستان میں زیر علاج تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close