دنیا

منفی پچاس ڈگری میں زندگی رواں دواں

روس کا صنعتی شہر نورلسک جو قطب شمالی کے منجمد علاقے میں واقع ہے آلودگی کے لحاظ سے دنیا کا ساتوں سب سے آلودہ شہر ہے۔

اس شہر میں تانبے، نکل اور پلاڈیم کے بھاری ذخائر موجود ہیں جن کی وجہ سے کان کنی اور دہاتوں کو صاف کرنے کے کارخانوں میں روزگار کے مواقعوں کی وجہ سے انتہائی شدید موسمی حالات کے باوجود جہاں درجہ حرارت منفی پچاس ڈگری تک گر جاتا ہے پورے ملک سے لوگ یہاں آتے ہیں۔

الینا چرنسکوا نے اس شہر میں دشوار زندگی کی تصاویر کے ذریعے عکاسی کی ہے اور یہ تصاویر ’دن کی راتیں اور راتوں کے دن‘ کے عنوان سے نیویارک میں ہونے والے ایک نمائش میں رکھی گئی ہیں۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close