دنیا

فلوجہ: فضائی کارروائی میں داعش کا کمانڈر ہلاک

واشنگٹن  

بین الاقوامی اتحاد کے ترجمان نے جمعے کے روز بتایا کہ فلوجہ میں کی جانے والی فضائی کارروائی میں داعش کے شدت پسند گروپ کے کمانڈر ہلاک ہوگئے ہیں۔ اتحاد عراق اور شام میں داعش کے لڑاکوں سے نبردآزما ہے۔:

کرنل اسٹو وارن نے بغداد سے ٹیلی کانفرنس میں بتایا ہے کہ اتحاد نے دو روز قبل فلوجہ میں ماہر البلاوی کو نشانہ بنایا۔

اُنھوں نے بتایا کہ اتحاد کو شدت پسندوں کے ہیڈکوارٹرز اور شہر میں بلاوی کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی۔

وارن کے بقول، ’’یہ مقامی طور پر موصول ہونے والی خفیہ اطلاع تھی۔ ہم نے فوری طور پر اِس پر کام کرتے ہوئے ایک مؤثر کارروائی کی‘‘۔

وارن نے بتایا کہ گذشتہ چار دِنوں کے دوران اتحاد نے فلوجہ پر 20 فضائی کارروائیاں کی گئیں، جن میں دشمن کے 70 سے زائد لڑاکے ہلاک کیے جاچکے ہیں۔

اُنھوں نے بتایا کہ شہر کو آزاد کرانے کے لیے نبردآزما عراقیوں کی مدد کے لیے، التقدم ہوائی اڈے پر تعینات اتحادی افواج، جو تقریباً 25 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے، بڑے دہانے والے فائر سے مدد فراہم کر رہی ہیں۔

ہزاروں افواج جن میں عراقی فوج، پولیس اور سنی قبائل کے لڑاکے اور انسداد دہشت گردی کے عراقی ادارے (سی ٹی ایس) کے ارکان شامل ہیں، داعش کے اندازاً 1000 عسکریت پسندوں کے ساتھ لڑ رہے ہیں، جنھوں نے اپنے آپ کو قلع بند شہر میں بند کرکے رکھا ہوا ہے، جس کے گِرد خندقیں اور بارودی سرنگیں بچھی ہوئی ہیں۔

شیعہ ملیشیا گروپ بھی لڑائی میں ملوث ہے۔ تاہم، اُن کا کہنا ہے کہ وہ شہر سے دور رہیں گے۔

جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے سربراہ اور چوٹی کے امریکی جنرل، جو ڈنفرڈ نے گذشتہ ہفتے ’وائس آف امریکہ‘ اور دیگر دو اخباری نمائندوں کو بتایا تھا کہ عراقی اس امکان کا مداوا کرنے کی کوشش میں ہیں کہ فلوجہ سے بغداد پر حملہ نہ کیا جا سکے، جو کہ 70 کلومیٹر سے بھی کم فاصلے پر واقع ہے۔

ڈنفرڈ کے بقول، ’’قربت کے باعث یقینی طور پر خطرہ لاحق ہے۔ اس بنا پر خطرے کو ناکام بنانے کے لیے، عراقی مناسب اقدام کر رہے ہیں، تاکہ دشمن کو فلوجہ تک محدود رکھا جاسکے‘‘۔

وارن نے بتایا کہ فلوجہ میں 50000 سے زیادہ شہری موجود ہیں۔ اُنھوں نے کہا کہ اِن شہریوں کو محفوظ بنانا عراقی حکومت کی ’’اولین ترجیح ہے‘‘۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close