دنیا

خاندانی منصوبہ بندی مسلمانوں کے لئے نہیں،ترک صدر

ترک صدر رجب طیب اردگان کاعوام سے خطاب میں کہنا تھا کہ مسلمان خاندان خاندانی منصوبہ بندی کےطریقوں کومت اپنائیں،اور ترکی کی آبادی میں اضافے کویقینی بنائیں.

تفصیلات کے مطابق ترکی کے سرکاری ٹیلی ویژن پر خطاب کے دوران ترک صدر رجب طیب اردگان کا کہنا تھا کہ مسلمان خاندانوں کو خاندانی منصوبہ بندی اور مانع حمل طریقوں کا استعمال نہیں کرنا چاہیے.

ترک صدررجب طیب اردگان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے جانیشنوں کی تعداد کو دگنا کریں گے.

استنبول میں خطاب کے دوران ذمہ دار خواتین پڑھی لکھی مستقبل کی ماؤں سے رجب طیب اردگان کا کہا کہ وہ مانع حمل ادویات استعمال نہ کریں اور ترکی کی آبادی میں اضافے کو یقینی بنائیں.

رجب طیب اردگان کا کہناتھا کہ ”لوگ خاندانی منصوبہ بندی کی بات کرتےہیں تاکہ آبادی کنٹرول کی جاسکے،انہوں نے کہا کہ مسلمان خاندان اس کو سمجھ اور قبول نہیں کرسکتا”

واضح رہے کہ ترک صدر کا عالمی خواتین کے دن پر کہنا تھا کہ ”ایک عورت کے لیے ماں کا درجہ سب سے بڑھ کر ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close