دنیا

چین کی 3 سالہ بچی نے ریوبک کیوب کا معمہ صرف 47 سیکنڈ میں حل کرلیا

برازیل میں معمے حل کرنے کے عالمی مقابلے میں چین کی 3 سالہ بچی نے دنیا کو اس وقت حیران کردیا جب اس نے رنگ برنگے خانوں والی ریوبک کیوب کو صرف 47  سیکنڈ میں حل کردکھا دی

ریوبک کیوب ایک مکعب ہے جسے سلجھانے کے لیے تمام رنگوں والے خانے ایک رخ پر کرنے ہوتے ہیں۔ ریوبک کیوب کو سلجھانے میں خاصہ وقت لگتا ہے اور اس لحاظ سے اس بچی کی صلاحیت غیرمعمولی ہے

اس سے قبل اسی بچی کے بڑے بھائی چین ہونگ نے گزشتہ برس 7 سال کی عمر میں صرف 8.72 سیکنڈ میں ریوبک کیوب کو حل کرلیا تھا۔ چین ہونگ نے بھی یہ کارنامہ برازیل میں ہونے والے مقابلے میں انجام دیا تھا لیکن خیال ہے کہ اس عمر تک پہنچ کر ہونگ یان چین قدرے بہتر کارکردگی دکھاسکیں گچین کی رہائشی 3 سالہ ہونگ یان چین نے برازیل میں ہونے والے عالمی مقابلے میں ریوبک کیوب کا معمہ صرف 47 سیکنڈ میں حل کیا جب کہ اب سے ایک سال قبل صرف 2 سال 11 ماہ کی عمر میں بھی اس بچی نے ریوبک کیوب کو صرف 70 سیکنڈ میں حل کرکے ایک کارنامہ انجامدیا تھا اور اس لحاظ سے اسے پیدائشی طور پر جینیئس قرار دیا جاسکتا ہے۔ لیکن اب ان کا وقت کم ہوکر وہ صرف 47 سیکنڈ میں معمہ حل کررہیہیں۔ 

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close