دنیا

چین اور سعودیہ نے ساتھ چھوڑ دیا، پاکستان کا نام فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی گرے لسٹ میں شامل کرنیکا فیصلہ

پیرس: پاکستان کا نام فنانشل ایکشن ٹاسک فورس واچ لسٹ کی گرے کیٹیگری میں شامل کر لیا گیا، عملدرآمد جون سے ہوگا، چین اور سعودی عرب نے بھی کڑے وقت میں ساتھ چھوڑ دیا۔ تفصیلات کے مطابق پیرس میں فنانشنل ایکشن ٹاسک فورس کے اجلاس میں پاکستان کو گرے لسٹ کیٹیگری میں شامل کر کے دہشت گردی کے خلاف دی جانے والی قربانیوں کو نظراندز کر دیا گیا، گرے لسٹ کیٹیگری پر عملدرآمد جون میں کیا جائے گا، جس کے مطابق پاکستان کو ان ملکوں کی فہرست میں شامل کیا جائے گا جن ملکوں پر دہشت گردوں کی معاونت کا الزام لگایا جاتا ہے، ترکی کے علاوہ کسی ملک نے بھی پاکستان کا ساتھ نہیں دیا، بہترین دوست اور ہر مشکل کے ساتھی چین نے بھی مدد نہیں کی، سعودی عرب اس کانفرنس میں آبزرورز میں شامل تھا لیکن اس نے بھی پاکستان کو سپورٹ نہیں کیا۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے گرے لسٹ میں نام شامل ہونے کے بعد معاشی طور پر پاکستان کیلئے مشکلات پیدا ہوجائیں گی، ملک کی کریڈٹ ریٹنگ اور مالی ساکھ کو دھچکا پہنچ سکتا ہے، ایشیاء پیسیفک گروپ میں بھی پاکستان کی شمولیت خطرے میں پڑ سکتی ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ شکریہ ترکی، تمام مشکلوں کے باوجود پاکستان کا ساتھ دیا، ثابت کر دیا ہم ایک ہیں، ہمیں ترکی جیسا بھائی ہونے پر فخر ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close