دنیا

تمام غریب عورتوں کے جسموں میں یہ چیز مفت میں لگا دو، بھارتی حکومت نے ایسا اعلان کردیا کہ ہنگامہ برپا ہوگیا

نئی دہلی: حکومتیں عوام کو سہولیات دینے کے لیے کئی طرح کے منصوبے شروع کرتی ہیں لیکن بھارت کی ایک ریاستی حکومت نے خواتین کے لیے ایسا انوکھا منصوبہ شروع کر دیا ہے کہ پورے ملک میں ہنگامہ برپا ہو گا۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست تامل ناڈو کی حکومت نے غریب خواتین کو مفت پلاسٹک سرجری کی سہولت دینے کا اعلان کر دیا ہے۔تامل ناڈو کی سرکار ایسے منصوبے شروع کرنے کے حوالے سے شہرت رکھتی ہے جس سے اس کی عوام میں مقبولیت ہو اور اس کا ووٹ بینک بڑھے۔ اس کا یہ نیا منصوبہ اس کی سب سے بڑی مثال ہے۔

تامل ناڈو کے وزیرصحت کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ”غریب خواتین کو بھی حق حاصل ہے کہ وہ کسی بیماری کی وجہ سے یا خوبصورت نظر آنے کے لیے پلاسٹک سرجری کروا سکیں۔اس نئے منصوبے کے تحت اگر کوئی غریب خاتون خوبصورت بننا چاہے گی تو ہم اس کی مالی معاونت کریں گے اور اس کی مفت پلاسٹک سرجری کروائیں گے۔“ تاہم ریاست کے اس منصوبے پر ملک بھر میں تنقید کی جا رہی ہے اور ناقدین کا کہنا ہے کہ ”تامل ناڈو کی حکومت عوام کا پیسہ سنگین امراض کے علاج پر خرچ کرنے کی بجائے کاسمیٹک سرجری پر لٹارہی ہے۔ اسے یہ رقم ان لوگوں پر خرچ کرنی چاہیے کہ جان لیوا بیماریوں میں مبتلا ہیں اور ان کے پاس علاج کے پیسے نہیں۔“

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close