دنیا

امریکی سروے کے مطابق ہیلری کلنٹن کو ڈونلڈ ٹرمپ پر برتری

 امریکی صدارت کاخواب دیکھنےوالےافرادسےمتعلق نیاسروےآگیا،ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار ہلیری کلنٹن ڈونلڈ ٹرمپ سے آگے نکل گئیں.

تفصیلات کے مطابق امریکہ میں صدارت کے خواہشمند افراد سےمتعلق نئےسروےمیں ایک ہزار چار سو اکیس افرادسےرائے لی گئی، سروےکےمطابق ہلیری کلنٹن کی مقبولیت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہوگیاہے.

دوسری جانب ریپبلکن صدارتی امیدوار ارب پتی تاجر ڈونلڈ ٹرمپ سےپیچھے رہ گئے ہیں،سروےمیں چھیالیس فیصدووٹرز نےہلیری کلنٹن کی حمایت کا اعلان کیا جبکہ پینتیس فیصد نےفیصلہ ڈونلڈ ٹرمپ کےحق میں سنایا.

سروےمیں شامل انیس فیصدووٹرز نےہلیری کلنٹن اور ڈونلڈ ٹرمپ میں سےکسی کی بھی حمایت سےانکارکیا.

 

یاد رہے گذشتہ ماہ سی این این سے بات کرتے ہوئے سابقہ سیکرٹری خارجہ اور امریکہ میں جاری صدارتی الیکشن میں امیدوار ہیلری کلنٹن نے ڈونلڈ ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھاکہ ٹرمپ کا جارحانہ کردار اور نفرت آمیز اندازِ گفتگو، امریکہ میں قائم جمہوریت اور جاری معاشی ترقی کے لیے خطرہ ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close