دنیا

حملے میں امریکی فوٹو جرنلسٹ، افغان مترجم ہلاک

امریکی فوٹو جرنلسٹ اور ان کے مترجم کو افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند میں ہلاک کر دیا گیا ہے۔

این پی آر کے مطابق ڈیوڈ گلکی اور ان کے مترجم ذبیح اللہ تمنا افغان فوج کے ہمراہ سفر کر رہے تھے جب قافلے پر فائرنگ کی گئی اور جس گاڑی میں یہ سفر کر رہے تھا اس پر راکٹ لگا۔

اس حملے میں امریکی فوٹو جرنلسٹ اور ان کے مترجم سمیت گاڑی کا ڈرائیور اور ایک افغان فوجی بھی ہلاک ہوا۔

امریکہ کے نیشنل پلک ریڈیو نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کے ہمراہ این پی آر کے مزید دو اہلکار بھی سفر رک رہے تھے لیکن وہ محفوظ رہے۔

این پی آر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ جس گاڑی میں 50 سالہ ڈیوڈ اور 38 سالہ تمنا سوار تھے اس کو مرجہ کے قریب راکٹ کا نشانہ بنایا گیا۔

بیان کے مطابق ذبیح اللہ تمنا فوٹوگرافر اور صحافی بھی تھے اور ساتھ ساتھ مترجم کا کام بھی کرتے تھے۔

ڈیوڈ کئی ایوارڈ حاصل کر چکے تھے بشمول 2007 میں عراق میں امریکی میرینز پر ویڈیو بنانے پر نیشنل ایمی بھی حاصل کیا۔

سنہ 2011 میں وائٹ ہاؤس فوٹوگرافرز ایسوسی ایشن نے ان کو بہترین فوٹوگرافر کے ایوارڈ سے نوازا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close