دنیا

سوشل میڈیا کے شوق نے نوجوان لڑکی کی زندگی تباہ کردی، لاکھوں روپے کی مقروض ہوگئی کیونکہ وہ انٹرنیٹ پر۔۔۔

نیویارک: آج سوشل میڈیا سٹارز کا بہت شہرہ ہے۔ بعض لڑکے لڑکیوں کی ایک ویڈیو یا تصویر اس قدر وائرل ہو جاتی ہے کہ وہ راتوں رات سٹار بن جاتے ہیں لیکن ایک امریکی لڑکی اس خواہش میں اپنا سب کچھ لٹا بیٹھی ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق نیویارک کی 26سالہ لیسیٹی کیلویرو نامی اس لڑکی کو بہت شوق تھا کہ وہ کسی طرح انسٹاگرام سٹار بن جائے۔ اس کے لیے اس نے مہنگے ملبوسات خریدنے شروع کر دیئے اور بیرون ملک مہنگی چھٹیاں منانے لگی جہاں وہ لگژری ہوٹلوں میں قیام کرتی اور اپنے برانڈڈ ملبوسات کے ساتھ تصاویر بنا کر انسٹاگرام پر پوسٹ کرتی تاکہ لوگ اسے ’سیلیبرٹی‘ سمجھنے لگیں۔

لیکن ہوا کچھ یوں کہ وہ کچھ عرصہ ہی یہ سب فضول خرچی برداشت کر سکی اور جلد ہی قرضے کے بوجھ تلے دب کر اپنی اوقات پر آ گئی۔ لیسیٹی نے چند ہفتے ہی فلمی ستاروں جیسی لگژری زندگی گزاری تھی کہ اس پر 10ہزار ڈالر(تقریباً10لاکھ روپے) قرض چڑھ گیا، جسے اتارنے کے لیے اس نے 14ماہ تک دن رات محنت کی اور دو دو نوکریاں کرکے بمشکل قرض اتار پائی۔ اب لیسیٹی کا کہنا ہے کہ وہ اپنی ان فضول خرچی کے دنوں میں بنائی گئی پرانی تصاویر کو ہی دوبارہ انسٹاگرام پر پوسٹ کرتی رہتی ہے تاکہ اپنے اکاﺅنٹ کو اپ ڈیٹ رکھ سکے۔واضح رہے کہ اتنا خوار ہونے کے بعد بھی لیسیٹی کے انسٹاگرام پر صرف 12ہزار فالوورز ہی ہو سکے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close