دنیا

ایمرٹس ایئر لائن کا دروازہ اچانک کھلنے سے ائیر ہوسٹس نیچے زمین پہ جا گری

متحدہ عرب امارات کی مشہور فضائی کمپنی ایمریٹس کی ایئر ہوسٹس طیارے سے نیچے جا گری۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ یوگنڈا کے اینتیبے انٹرنیشنل ہوائی اڈے پر پیش آیا، جہاں ایمریٹس کا بوئنگ 777 طیارے کا ایمرجنسی دروازہ اچانک کھلنے سے ایئرہوسٹس نیچے جاگری۔ ایئر ہوسٹس کو زخمی حالت میں فوری طورپر مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ فضائی کمپنی نے اپنے بیان میں بتایا کہ ایمریٹس کی پرواز ای کے 730 کی ایئر ہوسٹس کے ساتھ افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے۔ ایئر ہوسٹس جب مسافروں کو ان کی نشستوں پر بٹھا رہی تھی کہ اسی دوران طیارے کا ایمرجنسی دروازہ اچانک کھل گیا اور ایئرہوسٹس نیچے جاگری۔بیان میں کہا گیا ہے کہ کمپنی زخمی ایئرہوسٹس کو تمام ممکنہ طبی امداد فراہم کررہی ہے جب کہ حادثے سے متعلق تحقیقات میں سول ایوی ایشن حکام سے بھرپور تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close