دنیا

نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں بھارت کی شمولیت پر برطانیہ کی تعاون کی یقین دہانی

برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں شمولیت کے حوالے سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے.

تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے اپنے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کو ٹیلیفون کرکے نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں شمولیت کے حوالے سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

برطانوی وزیراعظم ہاؤس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈیوڈ کیمرون نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو ٹیلیفون کیا جس میں انہوں نے بھارت کی جانب سے نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں رکن ممالک کی حیثیت سے شمولیت کی درخواست پر برطانیہ کے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں شمولیت حاصل کرنے کے لیے انتہائی ضروری ہے کہ بھارت ایٹمی عدم پھیلاؤ کی شرائط پر سختی سے عمل پیرا ہو.

یاد رہے کہ امریکا پہلے ہی نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں شمولیت کے لیے بھارت کو تعاون کی یقین دہانی کراچکا ہے.

چین کااس سے قبل بھارت کی جانب سے نیو سپلائر گروپ کی ممبرشپ پر کہناتھا کہ اگر بھارت ممبر بنے گا تو پاکستان کو بھی بنانا چاہیے ورنا دونوں ممالک سے کسی کو بھی ممبر شپ نہ دی جائے.

واضح رہے کہ رواں ماہ کے آخر میں جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول میں نیوکلیئر سپلائرز گروپ کا اجلاس منعقد ہوگا جس میں بھارت اور پاکستان کی رکنیت کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close