دنیا

یورپی یونین سے الگ ہونے کے معاملے

برطانیہ کے یورپی یونین میں رہنے یا اس سے الگ ہونے کے فیصلے پر جمعرات کو ہونے والے ریفرینڈم سے پہلے لندن کے ویمبلی ایرینا میں مباحثہ شروع ہو گیا ہے۔

دونوں اطراف کے نمائندے چھ ہزار لوگوں کے سامنے بحث میں حصہ لے رہے ہیں۔

جانبین کو موقع مل رہا ہے کہ وہ جمعرات کو ہونے والے ریفرینڈم سے پہلے اپنے خیالات پرائم ٹائم ٹیلی ویژن پر عوام کے سامنے پیش کریں۔

’لیو‘ یعنی ’یورپی یونین چھوڑ دو‘ کی جانب سے اس مباحثے کے شرکا میں لندن کے سابق میئر بورس جانسن شامل ہیں، جب کہ ’ریمین‘ یا ’یورپی یونین کا حصہ بنے رہو‘ کی طرف سے دوسروں کے علاوہ جانسن کے جانشین صادق خان حصہ لے رہے ہیں۔

مباحثے کے میزبان ڈیوڈ ڈمبل بائی، مشال حسین اور ایمیلی میٹلس ہیں اور اسےبراہِ راست دکھایا جا رہا ہے

یورپی یونین سے الگ ہونے کی حامی مہم کی نمائندگی بورس جانسن، لیبر کی جانب سے رکنِ پارلیمان گیسلا سٹوارٹ اور توانائی کی وزیر اینڈریا لیڈسم کر رہے ہیں۔

یورپی یونین کا حصہ بنے رہنے کی حامی مہم کے نمائندہ صادق خان، سکاٹ لینڈ کی کنزرویٹیو رہنما روتھ ڈیوڈسن، اور ٹریڈ یونین کانگریس کے جنرل سیکریٹری فرانسس او گریڈی ہیں۔صادق خان اور اوگریڈی کی شمولیت اس بات کو ظاہر کرتی ہے کہ ریمین مہم یہ سمجھتی ہے کہ جمعرات کو لیبر پارٹی کا ووٹ اہمیت کا حامل ہو گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close