دنیا

روس میں سونے، چاندی اور قیمتی دھاتوں کی بارش

ماسکو: روس کے ایک مشرقی شہر کے ایئرپورٹ کے رن وے سے اُڑان بھرنے والے طیارے سے 200 سے زائد قیمتی دھاتوں کی اینٹیں گرنے کی وجہ سے رن وے کو نقصان پہنچا۔روس کے شہر یاکوتس کے ہوائی اڈے سے مال بردار طیارہ بڑی تعداد میں سونے، چاندی اور دیگر دھاتوں کی اینٹیں لے کر جا رہا تھا کہ سامان رکھنے والے حصے کا ایک دروازہ ٹوٹ گیا جس کی وجہ سے دھاتوں کی وزنی اینٹیں فضا سے ہوتی ہوئی بارش کی صورت رن وے پر برسنے لگیں تاہم اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ایئرپورٹ انتظامیہ نے حادثے کے بعد پروازیں معطل کرکے رن وے سے تقریباً دو سو قیمتی دھاتوں کی اینٹیں اکٹھی کیں اور بعد ازاں رن وے کو پروازوں کےلیے کھول دیا گیا۔ طیارے سے گرنے والی دھاتوں کی ایک اینٹ کا وزن تقریباً 20 کلوگرام تھا جنہیں کینیڈا سے تعلق رکھنے والے کان کے ایک مالک نے ایکسپورٹ کرنے کےلیے جہاز بک کرایا تھا۔پولیس نے قیمتی دھاتوں کی اینٹوں کو تحویل میں لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا ہے اور طیارہ بک کرانے والے تاجر کو بیان قلم بند کروانے کےلیے طلب کرلیا ہے۔ ایئرپورٹ انتظامیہ نے بھی واقعے کی تحقیقات کےلیے محکمہ ہوابازی (ایوی ایشن) کے افسران پر مشتمل انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close