دنیا

افغانستان؛ صوبہ غزنی میں سیکیورٹی فورسز اور طالبان میں شدید جھڑپیں، دھماکا، 33 جنگجو جاں بحق

کابل: افغانستان کے صوبے غزنی میں اہم شاہراہ پر کنٹرول حاصل کرنے کیلیے افغان فورسز اور طالبان میں شدید جھڑپیں جاری ہیں جس میں31 طالبان جاں بحق ہوگئے۔ صوبائی گورنر کے ترجمان محمد عارف نوری نے کہا کہ طالبان اہم شاہراہ پر کنٹرول کیلیے لڑائی جاری رکھے ہوئے ہیں اور انھوں نے سیکیورٹی فورسز کی متعدد چیک پوسٹوں پر بھی حملے کیے ہیں، امریکی فضائیہ کی مدد سے طالبان پسپا ضرور ہوئے ہیں تاہم اہم شاہراہ ابھی تک شدید نقصان پہنچنے کی وجہ سے بند ہے۔

دریں اثنا صوبہ غزنی میں سڑک کنارے نصب بارودی مواد پھٹنے سے مزید 2 جنگجو جاں بحق ہوگئے، طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے لڑائی کی تصدیق کر دی ہے۔ طالبان ترجمان نے دعویٰ کیا کہ لڑائی میں 10 افغان فوجی اور ایک طالبان جاں بحق ہوا ہے، ضلع اندار میں 10 فوجی اور 3 جنگجو زخمی بھی ہوئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close