دنیا

یمن: صدارتی محل کے باہر خودکش حملہ، 6افراد ہلاک، 10سے زائد زخمی، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ

عدن(مانیٹرگ ڈیسک) یمن کے صدارتی محل کے قریب خودکش حملے میں 6افراد ہلاک اور 10سے زائد زخمی ہو گئے۔جیو نیوز کے مطابق عدن میں صدر ہادی کے محل کے قریب ایک خودکش کار سوارحملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔دھماکہ اس وقت ہوا جب صدارتی محل سے 1500میٹر دور ایک چیک پوسٹ پر حملہ آور کو روکنے کی کوشش کی گئی۔مقامی میڈیا کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد32ہے۔ ذرائع کے مطابق حملہ آور نے عدن کے میئر کو نشانہ بنانے کی کوشش کی جو صدر سے ملاقات کیلئے محل میں داخل ہو رہے تھے لیکن وہ بال بال بچ گئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close