دنیا

کینیڈا میں شدید گرمی، ہیٹ ویو سے ہلاکتوں کی تعداد 33تک جاپہنچی

اوٹاوا: کینیڈا میں گزشتہ ایک ہفتے سے جاری ہیٹ ویو کے نتیجے میں ہلاک افراد کی تعداد 33 ہوگئی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق کینیڈا کے وسطی اور مشرقی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں جبکہ صوبہ کیوبک میں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا جس کے باعث ہلاک افراد کی تعداد 33 ہوگئی۔صوبہ کیوبک کے سب سے بڑے شہر مونٹریئل میں سب سے زیادہ 18 ہلاکتیں ہوئیں جہاں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جہاں حکومت کی جانب سے پہلے ہی ہیٹ ویو سے خبردار کردیا گیا تھا۔سٹی پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ زیادہ تراموات مردوں کی ہوئی جن میں عمریں 53 سے 85 سال کے درمیان تھیں جبکہ مرنے والوں میں بیشتر وہ ہیں جو گھر کی بالائی منزل پر بغیر ایئرکنڈیشنڈ کے رہائش پذیر تھے۔دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہیٹ ویوی سے متاثر ہونے والے علاقوں میں صوبہ کیوبک کے جنوبی حصے، صوبہ اونٹاریو اور بحراوقیانوس کے علاقے شامل ہیں جبکہ ہیٹ ویو کا آغاز 29جون سے شروع ہوا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close