دنیا

امریکہ نے ایران کا ضبط شدہ فنڈ بمعہ سود ادا کردیا

امریکہ نے ایران کا ضبط شدہ ٹرسٹ فنڈ بمعہ سود ادا کردیا ہے۔ 1979ء کے انقلاب ایران سے قبل امریکہ میں قائم ایک ٹرسٹ فنڈ میں 40 کروڑ ڈالر جمع تھے جنہیں امریکی فوجی سامان خریدنے کیلئے استعمال کیا جانا تھا۔ اسے انقلاب کے بعد 1981ء میں منجمد کردیا گیا تھا جس کا اب تک ایک ارب 30 کروڑ ڈالر سود بنتا ہے۔ امریکی وزارت خارجہ نے واشنگٹن میں ایک پریس نوٹ میں بتایا ہے کہ وزیر خارجہ جان کیری نے ارجنٹائن میں ایک نیوز کانفرنس میں یہ فنڈ جاری کرنے کا اعلان کیا ہے اور واضح کیا ہے کہ اس ادائیگی کا ایران کے ساتھ جوہری معاہدے یا امریکی قیدی کی رہائی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی ٹربیونل میں اس سلسلے میں مقدمہ چل رہا تھا جس کے فیصلے کے تحت امریکہ نے یہ ادائیگی کردی ہے بلکہ اس مرحلے پر ادائیگی سے امریکہ کے ٹیکس گزاروں کو مزید کروڑوں ڈالر کے سود کی ادائیگی سے بچالیا گیا ہے۔ ری پبلکن صدارتی امیدوار نے ایران کو کی جانے والی ادائیگی پر سخت اعتراض کیا ہے جس کے جواب میں جان کیری نے کہا ہے کہ یہ امریکی رقم نہیں ہے جو ہم نے واپس کی ہے اور جلد ادائیگی کرکے مزید سود ادا کرنے سے ہم بچ گئے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close