دنیا

عالمی شہرت یافتہ بھارتی صحافی کلدیپ نائر انتقال کرگئے

نئی دلی: بھارت سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ صحافی اور مصنف کلدیپ نائر طویل علالت کے بعد 95 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ دی ہندو میں شائع رپورٹ کے مطابق کلدیپ نائر پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں 1923ء میں پیدا ہوئے۔ اس حوالے سے بتایا گیا کہ ان کا انتقال جمعرات کی صبح نئی دہلی کے ایک اسپتال میں ہوا۔

کلدیپ نائر وہ پہلے صحافی تھے جنہیں بھارت میں ایمرجنسی نافذ کرنے کے بعد پابند سلاسل کردیا گیا تھا اور انہیں صحافت کی خدمات پر 2015ء میں ‘لائیو ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ’ سے نوازا گیا۔ مرحوم پاکستان اور بھارت کے مابین پر امن تعلقات کے خواہاں تھے، انہوں نے اپنی سوانح حیات میں پاکستانی جوہری سیاستدان ڈاکٹرعبدالقدیر سے انٹرویو کا احوال لکھا تھا کہ پاکستان کے پاس جوہری دھماکے کرنے سے بہت پہلے ہی جوہری ہتھیار تھے۔

انہوں نے بطور صحافی بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر متعدد تحریریں لکھیں۔ کلدیپ نائر برطانیہ میں 1990ء کے درمیانی عرصے میں بھارت کے ہائی کمشنر بھی رہ چکے تھے جبکہ انہیں بھارتی ایوانِ بالا کے رکن کے طور پر بھی نامزد کیا گیا تھا۔ دوسری جانب بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھی کلدیپ نائر کی موت پر افسوس کا اظہار کیا۔ کلدیپ نائر 15 سے زائد کتب کے مصنف تھے جن میں قابل ذکر تصانیف ‘انڈیا آفٹر نہرو’، ‘ایمرجنگ ری ٹولڈ’ اور ‘بیونڈ دی لائنز’ شامل ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close