دنیا

ایران اور چین کے صدور کی عارف علوی کو صدر پاکستان منتخب ہونے پر مبارکباد

تہران: ایران کے صدرحسن روحانی نےعارف علوی کو پاکستان کا صدر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ دونوں ممالک کے قریبی تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔

صدرحسن روحانی نے پاکستان کے منتخب صدر مملکت کے نام اپنے پیغام میں مزید کہا کہ یقینا دونوں ملکوں کی قیادت کے پختہ عزم کی بدولت سے ایران اور پاکستان کے عوام کے درمیان قریبی تعاون اور مراسم کو مزید فروغ دیا جاسکتا ہے۔

نے بھی نومنتخب صدر ڈاکٹرعارف علوی کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ چین اور پاکستان اچھے ہمسائے اور بہترین دوست ہیں اور دونوں ملکوں کے درمیان دوستی بدلتے ہوئے عالمی حالات کے باوجود مضبوط ہوگی اور مزید پروان چڑھے گی ۔

انہوں نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری سے نہ صرف دونوں ممالک اور ان کے عوام کو فائدہ پہنچا ہے بلکہ اس نے خطے کے امن اور ترقی کے لیے مثبت کردارادا کیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close