دنیا

4 امریکی انٹیلی جنس اہلکار ہلاک

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق شمالی شام کے جنگ زدہ علاقے منبج میں ہونے والے خود کش دھماکے میں ہلاک ہونے والے امریکیوں کی شناخت ہوگئی ہے۔ چاروں انٹیلی جنس اہلکار تھے اور اہم مشن پر شام میں موجود تھے۔

ہلاک ہونے والوں میں 1 امریکی نیوی، 1 امریکی آرمی، 1 مترجم اور چوتھے شخص کی شناخت بطور کنٹریکٹر ہوئی ہے تاہم چوتھے شخص کے نام اور عہدے کو ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔
امریکی فوج کی جانب سے امریکی شہریوں کی شناخت کی حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے تاہم خود کش دھماکے میں 4 امریکی شہریوں کی ہلاکت اور 3 امریکی فوجیوں کے زخمیوں ہونے کی تصدیق کی گئی تھی۔

امریکی فوج کے ایک اعلیٰ حکام نے سی این این کو بتایا کہ انٹیلی جنس اہلکاروں کی منبج میں موجودگی اور خفیہ مشن سے متعلق معلومات جمع کی جا رہی ہیں جس کے بعد حتمی طور پر کچھ کہا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی فوج کے اہلکاروں کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب حال ہی میں امریکی صدر ٹرمپ نے شام سے امریکی فوجی دستوں کی واپسی کا اعلان کیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close