دنیا

دہشت گرد صرف دہشت گرد ہوتا ہے

ممبئی اور پٹھان کوٹ پر حملہ کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کی تمام کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔

یہ بات انہوں نے بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

جان کیری نے کہا کہ سشما سوراج کے ساتھ ملاقات کے دوران دہشت گردوں کیخلاف معلومات کے تبادلے پر اتفاق ہوا ہے، دونوں جمہوریتیں مل کر نہ صرف اپنے عوام بلکہ دنیا کو بھی فائدہ پہنچا سکتی ہیں۔

اس موقع پر سشما سوراج نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے مسئلے پر امریکہ انڈیا کے موقف سے اتفاق کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’سرحد پار پاکستان سے دہشت گردی کی اعانت کا معاملہ بھی زیر غور آیا اور امریکہ انڈیا کے اس موقف سے اتفاق کرتا ہے کہ دہشت گردوں کو اچھے یا برے زمرے میں تقسیم کرکے ان میں فرق نہیں کیا جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ نیوکلیئر سپلائر گروپ میں رکنیت پر امریکی حمایت کے شکر گزار ہیں ،پاکستان پٹھان کوٹ حملے کی تحقیقات سے جلد آگاہ کرے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close