دنیا

کیا آج یوم یکجہتی کشمیر ے کشمیر آزاد ہوجاے گآ؟

کشمیروں سے اظہاریکجحتی کے لئے آج پاکستان سمیت دنیا بھرمیں جہاں پاکستانی اورکشمیری برادری آباد ہے یوم یکجہتی کشمیر منایا جارہا ہے، اس موقع پر ملک بھرمیں عام تعطیل ہے۔

یوم یکجہتی کشمیر انیس سونوےسےہرسال پانچ فروری کوملک بھرمیں جوش وخروش سے منایا جاتا ہے،اس دن کو منانے کا مقصد بھارتی مظالم کا شکارکشمیریوں کی حمایت کا دنیا بھر میں اعلان کرنا ہے۔

اس سلسلے میں کشمیر کونسل اورقانون سازاسمبلی کا اجلاس طلب بھی کیا گیا ہے جس سے وزیراعظم پاکستان خطاب کریں گے۔

پاکستان کی اس بےلوث حمایت کو کشمیری رہنما بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں، آج کے دن پوری دنیا کے کشمیری حق خودارادیت کے لیے اقوام عالم کی جانب دیکھ رہے ہیں اورپاکستانی عوام اپنی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت لیے ان کے شانہ بشانہ ہیں۔

اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں ثقافتی پروگرام منعقد کیےجارہےہیں جبکہ تعلیمی اداروں میں خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے۔

آجکے دن کنٹرول لائن پرانسانی ہاتھوں کی زنجیر بنانے کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ کے دفترمیں مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اقوام متحدہ کی اپنی ہی قراردادوں پرعملدرآمد کی یادداشت بھی پیش کی جاتی ہے۔

یومِ یکجہتی کشمیر پرآج ملک بھر میں جلسے اور ریلیوں کا انعقادبھی کیا جائے گا جس میں عوام کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔

یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پراے آروائی نیوز کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید کاکہنا تھا کہ ’’کشمیریوں کی حمایت پروہ پوری پاکستانی قوم کے شکرگزارہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close