Featuredانٹرٹینمنٹدنیا

عرب و افریقی گلوکاروں کا نہتے فلسطینیوں سے یک جہتی کا اظہار

مشرقِ وسطیٰ اور شمالی افریقا کے گلوکاروں نے مل کر نیا ترانہ ’راجعین‘ ریلیز کر دیا۔

غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف نہتے فلسطینیوں سے یک جہتی کا اظہار کرنے کے لیے 25 عرب و افریقی گلوکاروں نے مل کر نیا ترانہ ریلیز کر دیا۔

مشرقِ وسطیٰ اور شمالی افریقا کے 25 گلوکاروں نے مل کر دلوں کو چھو لینے والا نیا ترانہ ’راجعین‘ پیش کیا ہے اور اس ترانے کی ویڈیو کو ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب پر ریلیز کیا گیا ہے۔

یوٹیوب پر اس ترانے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ غزہ میں جاری بحران اور فلسطینیوں کی غیر متزلزل جدوجہد میں ان کے ساتھ اظہارِ یک جہتی کے لیے مشرقِ وسطیٰ اور شمالی افریقہ (مینا) کے علاقے سے تعلق رکھنے والے 25 غیر معمولی باصلاحیت فنکار یہ ترانہ ’راجعین‘ پیش کرنے کے لیے متحد ہوئے ہیں جو سرحدوں کو عبور کرتا ہوئے لچک اور مزاحمت کو مجسم کرتا ہے۔

کیپشن میں یہ بھی لکھا ہے کہ اس ترانے کی ویڈیو سے حاصل ہونے والی ساری آمدنی فلسطینی بچوں کے لیے ریلیف فنڈ میں عطیہ کی جائے گی۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس ترانے کو بہت پسند کیا جا رہا ہے اور صرف دو دن میں اس ترانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close