دنیا

فلپائن کے بازار میں دھماکہ، 12 افراد ہلاک

فلپائن کے جنوبی شہر ڈاواو کے ایک پر ہجوم بازار میں ہونے والے اس دھماکے میں 12افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ درجنوں افراد دھماکےمیں زخمی ہو گئے ہیں۔

فلپائن کے صدر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تفتیش کاروں کو جائے وقوع سے دھماکہ خیز مواد ملا ہے.دھماکے بعد فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں پولیس کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے.

دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو اسپتال پہنچایا گیا.یہ دھماکہ مارکو پولو ہوٹل کے باہر ہوا جہاں فلپائن کے صدر اکثر آتے جاتے رہتے ہیں تاہم وہ دھماکے کے وقت وہاں موجود نہیں تھے.

دھماکے کے بعد جاری کی گئی تصاویر میں ٹوٹے ہوئے شیشے اور پلاسٹک کی کرسیوں کو دیکھا جا سکتا ہے.پولیس اور تفتیش کاروں نے جائے وقوع کو گھیر میں لے لیا ہے.

یاد رہے کہ چار روز قبل فلپائن کے ایک جزیرے پر داعش سے منسلک مسلح جنگجوؤں کے حملے میں ایک افسر سمیت 12 فوجی اہلکار ہلاک ہوئے تھے

واضح رہے کہ ریجنل پولیس چیف کا کہنا ہے کہ شہر کے خارجی راستوں پر ناکے لگا دیے گئے اور دھماکے کی وجوہات جاننے کے لیے تفتیش کا آغاز کر دیاگیا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close