دنیا

لیبیا میں پولیس ٹریننگ سکول پر بم دھماکہ ، 50افراد جاں بحق ، سینکڑوں زخمی،اقوام متحدہ کی مذمت

تریپولی(مانیٹرنگ ڈیسک )لیبیا میں پولیس کے ٹریننگ سکول پر بم دھماکے میں 50افراد جاں بحق ہو گئے ہیں ۔  لیبیا کے شہر زلیتن میں پولیس ٹریننگ سکول سے بارود سے بھرا ٹرک ٹکرا دیاگیا جس کے باعث کم از کم 50افراد مارے گئے ہیں ۔ میڈیارپورٹس کے مطابق رسیکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر 50سے زائد زخمیوں کو مسوراتا سینٹرل ہسپتال پہنچا دیا ۔زخمیوں میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے ۔ ابھی تک حملے کی ذمہ داری کسی گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی۔

دوسری جانب برطانوی اخبار گارجین کے مطابق زلیتن کے مغربی ٹاﺅن کے میئرمِفتا لاحمدی نے پولیس کے تربیتی سینٹر پر بم دھماکے میں کم از کم 40افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ ایک بارود بھرا ٹرک سینکڑوں ریکروٹس کی موجودگی میں پولیس کے تربیتی سینٹر سے ٹکرایااور دھماکے سے پھٹ گیا۔اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی برائے لیبیامارٹن کوبلر نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے خود کش حملہ قرار دیا ۔یاد رہے کہ 2011میں صدر معمر قذافی کو اقتدار سے ہٹائے جانے کے بعد سے لیبیاعدم استحکام سے دوچار ہے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close