Featuredدنیا

دعا ہے امریکی صدر، خاتون اؤل جلد صحتیاب ہوں، برطانوی وزیراعظم

لندن : برطانوی وزیر اعظم نے ڈونلڈ ٹرمپ کے کرونا وائرس میں مبتلا ہونے پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مہلک ترین کرونا وائرس کا شکار ہونے پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

بورس جانسن کا کہنا تھا کہ میری نیک تمنائیں امریکی صدر اور خاتون اول کے ساتھ ہیں، دعا ہے صدر ٹرمپ اور خاتون اول جلد صحتیاب ہوجائیں گے۔

خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کو وائٹ ہاؤس میں ہی قرنطینہ ہوگئے ہیں۔

وائٹ ہاؤس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ٹرمپ اور خاتون اول کی دیکھ بھال وائٹ ہاوس کی میڈیکل ٹیم کرے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close