دنیا

وائٹ ہاؤس کتنے میں بکے گا؟قیمت لگ گئی

جیسے جیسے امریکی صدارتی انتخابات کی تاریخ قریب آرہی ہے ، وائٹ ہاؤس کے موجودہ مکینوں کی رخصتی کی تیاریاں بھی زور پکڑ رہی ہیں، مدت ختم ہوتے ہی باراک اوباما صدارتی رہائشگاہ خالی کردیں گے تبھی تو وائٹ ہاؤس کی مالیت کے اندازے بھی شروع ہورہے ہیں، ارے نہیں نہیں، اس کا مطلب ہرگز یہ نہیں کہ اوباما جانے سے پہلے اسے بیچ دیں گے یہ تو محض مارکیٹ کے تناسب سے ممکنہ قیمت کا تعین کرنے کا ایک طریقہ ہے۔

وائٹ ہاﺅس کی قیمت خرید کا پتا لگانے کا خواہش مند ہے جبکہ لاس اینجلس کی گرے رئیل اسٹیٹ ایڈوائزرز سے وابستہ این گرے نے تخمینہ لگاتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر کی رہائش گاہ کی قیمت فروخت 9 کروڑ ڈالرز موزوں ہوگی۔

یہ تخمینہ 1790ءکی دہائی میں اس کی تعمیر پر آنے والی لاگت 2 لاکھ 30 ہزار روپے یا موجود لاگت 10 کروڑ ڈالرز وائٹ ہاﺅس کے 16 بیڈرومز سے حاصل ہونے والے سالانہ کرائے 50 لاکھ ڈالرز اور پام بیچ پر واقع 17 ایکڑ پر مشتمل ڈونلڈ ٹرمپ کے مارا لاگو کلب سے موازنہ کرتے ہوئے لگایا گیا ہے

بعض رئیل اسٹیٹ سے تعلق رکھنے والی شخصیات وائٹ ہاﺅس کی لگائی گئی قیمت 9 کروڑ ڈالرز کو کم سمجھتی ہیں جبکہ پورے امریکا میں موجود جائیدادوں کا تخمینہ لگانے والی ویب سائٹ ” زلو “ نے تو وائٹ ہاﺅس کی قیمت مزید کم بتائی ہے۔ اس ویب سائٹ کے مطابق واشنگٹن ڈی سی کے علاقے 1600 پینسلوینیا ایونیو میں واقع وائٹ ہاﺅس کی قیمت صرف 3 کروڑ 89 لاکھ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close