دنیا

معطل ایس ایس پی راﺅ انوار دبئی روانہ ہو گئے

ایس ایس پی راﺅ انوار غیر ملکی پرواز سے دبئی روانہ ہو گئے ہیں جہاں وہ چند روز قیام کریں گے ۔
یاد رہے راﺅ انوار کو چند روز قبل ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما او ر سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہارالحسن کو گرفتار کرنے پر وزیرا علیٰ سندھ نے معطل کر دیا تھا ۔
گرفتاری کے فوری بعد ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماﺅں کی جانب سے یہ الزامات بھی لگائے گئے تھے کہ راﺅ انوار کے پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے قریبی تعلقات ہیں ۔
پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت بھی ان دنوں دبئی میں مقیم ہے اور اب معطلی کے بعد راﺅ انوار کا دبئی جانا کئی سوالات کو جنم دے رہا ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close