دنیا

حلب میں فضائی بمباری سے 81 افراد جاں بحق 250زخمی

گزشتہ رات حلب میں فضائی بمباری کے نتیجے میں 81 افراد جاں بحق اور250 زخمی ہوگئے ہیں ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں بچے،بزرگ اور خواتین بھی شامل ہیں۔

رات گئے ہونے والی بمباری میں زیادہ تر معصوم اور بے گناہ شہری نشانہ بنے ابھی یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ اس حملے میں بری فوج نے بھی استعمال ہو ئی یا نہیں تا ہم اس حملے میں بدترین جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔

خیال رہے حلب ، شام کا ایک قدیم تجارتی اور صنعتی مرکز ہے جو ترکی کی سرحد کے قریب واقع ہے لیکن سنہ 2012 کے بعد سے حلب باغیوں اورحکومتی افواج کے درمیان تقسیم ہوچکا ہے۔

واضح رہے حلب کے مغربی حصے پر شام کی حکومتی افواج جب کہ مشرقی حصے پر باغیوں کا قبضہ ہے حلب میں جاری لڑائی کی وجہ سے 20 لاکھ افراد شہرمیں پھنسے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ شام میں 2011 میں صدر بشارالاسد کی انتظامیہ کے خلاف بغاوت کا آغاز ہوا تھا اوراس وقت سے اب تک شام بھر میں خانہ جنگی جاری ہے جس میں 3 لاکھ سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close