دنیا

امریکا کی تمام ممکنہ کوشش ہے کہ وہ ایران مخالف قوتوں کو جمع کرے، جواد ظریف

تہران: ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے پیش گوئی کی ہے کہ پولینڈ میں مشرق وسطیٰ میں امن اور سلامتی کے موضوع پر ہونے والی کانفرنس کامیاب نہیں ہوگی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وارسا میں یہ کانفرنس رواں ماہ کی تیرہ اور چودہ تاریخ کو امریکی اور پولستانی انتظام میں منعقد ہو رہی ہے۔

ایرانی وزیرخارجہ نے کہا کہ امریکا کی تمام ممکنہ کوشش ہے کہ وہ ایران مخالف قوتوں کو جمع کرے، مگر وہ اپنی اس کوشش میں کامیاب نہیں ہو پا رہا ہے۔ اس سے قبل ایرانی حکومت یہ الزام عائد کرتی رہی ہے کہ یہ کانفرنس اصل میں ایران مخالف ایجنڈے کے تحت منعقد کی جا رہی ہے۔ دوسری جانب امریکا الزام عائد کرتا ہے کہ ایرانی حکومت مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام کی بڑی وجہ ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close