دنیا

کینیڈا بھجوائی گئی پاکستانی برآمدات میں امسال 32 فیصد اضافہ

ٹورنٹو: پاکستان ہائی کمیشن کینیڈا اور قونصلیٹ آف پاکستان ٹورنٹو کے زیر اہتمام کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے لیے ماہانہ ای کچہری کا انعقاد کیا گیا

 

کینیڈا میں پاکستان کے قائم مقام ہائی کمشنر امیر خرم راٹھور نے بتایا کہ کینیڈابھجوائی گئی پاکستانی برآمدات میں امسال جنوری سے ستمبر تک 32 فیصد اضافہ ہوا۔

امیرخرم راٹھور کا کہنا تھا کہ پہلے 9ماہ پاکستان سے کینیڈا کو 313ملین ڈالرکی برآمدات کی گئیں جبکہ گزشتہ سال پاکستانی برآمدات کا حجم 237ملین امریکی ڈالرتھا۔

یہ بھی پڑ ھیں : آئی ایم ایف نے پاکستان سے اگلی ڈیل کے لیے پانچ مطالبے پورے کرنے کی شرط عائد کردی

پاکستانی ہائی کمشنر نے کہااوورسیزپاکستانیوں کوانتخابی عمل میں شریک کرنےکی قانون سازی ہوگئی، بیرون ملک پاکستانی انتخابات میں اپناحق رائےدہی استعمال کرسکیں گے۔

شرکا نے بتایا کہ کینیڈین اقدامات سے پاکستانی طلبا کیلئے اسٹوڈنٹ ویزا کی آسان فراہمی ہوسکے گی۔
پاکستانی کمیونٹی کے لیے منعقدہ ماہانہ ای کچہری میں عوامی،قونصلرخدمات کی بروقت فراہمی سےمتعلق سوالات کےجوابات دیے گئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close