دنیا

اسکول میں فائرنگ سے ایک معلم اور دو طالب علم زخمی

ریاست ساؤتھ کیرولائنا میں ایک مسلح نوجوان نے اسکول میں گھس کر گولیاں چلادیں جس کے نتیجے میں اسکول کے استاد سمیت دو طالب علم زخمی ہوگئے ہیں،فائرنگ کے باعث اسکول میں بھگدڑ مچ گئی اور ہر جانب افراتفری پھیل گئی جس کی وجہ سے کچھ طلبہ معمولی زخمی ہو گئے۔

واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری نے اسکول کو گھیرے میں لے کر اسکول میں موجود بچوں اور اساتذہ کو محفوظ مقام تک پہنچایا جب کہ معمولی مزاحمت کے بعد ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کو فائرنگ کا نشانہ بننے والے اسکول کے قریب سے حملہ آور کے والد کی لاش بھی ملی ہے اور شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ملزم نے حملے سے پہلے اپنے والد کو بھی قتل کیا،دریں اثناء فائرنگ سے زخمی ہونے والے بچوں اور اسکول کے استاد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں استاد اور ایک طالب علم کی حالت اطمینان بخش ہے جب کہ ایک بچے کی حالت نہایت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

واضح رہےحالیہ دنوں میں امریکہ کے مختلف مقامات پر فائرنگ کے کئی واقعات نے امریکی شہریوں کو خوف میں مبتلا کررکھا ہے اور شہری خود کو عوامی مقامات پر غیر محفوظ سمجھنے لگے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close